ماڈل گرلز کالج میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا
عالمی گرلز ڈے کے موقع پر اسلام آباد ماڈل گرلز کالج میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کالج کی لڑکیاں نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں، انہوں نے تحریک آزادی کے لیے عملی طور پر میدان میں آ کر دنیا کی تاریخ کو تبدیل کر کے رکھ دیا، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہے اگر دشمن کبھی حملہ کرے گا تو کشمیری پاکستانیوں سے پہلے دفاع کے لیے کھڑے ہوں گئے۔
بھارتی مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ آج قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں چھوٹی بچیوں کو پیلٹ گنوں اور دیگر مہلک ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہا ہے لیکن کشمیر کی بچیاں تمام ظلم سہنے کے باوجود اپنی تعلیم کے لیے سب کچھ برداشت کرتی ہیں۔