سیاسی جوکر شیخ رشید کی بات سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ خواجہ سعد رفیق

سیاسی جوکر شیخ رشید کی بات سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ خواجہ سعد رفیق

راولپنڈی میں عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایکسپریس کو جدید بنانے کے اخراجات ریلوے نے آمدنی سے کیے، ریلوے کی آمدنی میں دس فیصد اضافہ ہوا ہے ، عوام کو ریلوے کا اچھا اور آرام دہ دفر فراہم کر رہے ہیں، سرکاری اداروں کو لوتنے والے سفید پوش لٹیرے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مارچ میں خیبر میل کو اپ گریڈ کیاجائےگا، نیک لوگوں کی برکتوں سے پاکستان چل رہا ہے، ہمیں کم از کم بولنے سے نہیں روکنا چاہیے، ریلوےکی زمینوں پرقابض موٹےمرغوں نےاسٹےلیاہواہے۔ وزیراعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا جاتاہے، اربوں روپےکی زمین پرقابض افرادسےکیوں نہیں پوچھا جاتا،سیاسی جوکر شیخ رشید کی بات سنجیدگی سے نہیں لیتا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں 11نئے ریلوے اسٹیشن قائم کیے جا رہے ہیں، پنڈی کوہاٹ روٹ پر ٹرین دسمبر میں بحال کر دی جائےگی۔

Most Popular