سابق صدر آصف زرداری نے پی ٹی آئی پر مک مکا اور دکھاوے کا الزام لگادیا
نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ،، پرویزخٹک کے گاؤں میں ہوں،، یہ نیا پاکستان بنانے کی باتیں کرتے ہیں لیکن ایک گاؤں بھی نہ بنا سکے،،پرویز خٹک کو جانتا ہوں،یہ میرے دفتر میں بیٹھا ہوتا تھا، انہوں نے خیبر بینک بھی نہیں چھوڑا،، یہ مک مکا اور دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں، ، سینیٹ میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے مل کر ووٹ ڈالے. انہوں نے کہا کہ برصغیرمیں اسلام مفکروں کے گھرسے آیا،، وہ خود قلندروں کی دھرتی سے پختونوں کے پاس آئے ہیں ،، دہشت گردی کے ذریعے ہمیں مذہب سے دور کرنے کی کوشش کی گئی،، پختون اپنی شناخت پاکستان کیساتھ رکھے،کسی کے ساتھ نہ جڑے، پختونوں کو شناخت اس لیے دی تا کہ بھارت پختونخوا میں نہ گھسے. سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ،،بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،، وہاںمسلمان بی جے پی کے خوف سے ووٹ دیتے ہیں