انٹرنیشنل کرکٹرز کی آْمد سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی

انٹرنیشنل کرکٹرز کی آْمد سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی


انٹرنیشنل کرکٹرز کے نام اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے بین الاقوامی کرکٹرز کو لاہور آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،،، ان کا کہنا تھا کہ معروف کرکٹرز کی لاہور آمد ہمارے لئے مسرت کا باعث ہے،،، پوری قوم کرکٹرز کی آمد پر خوش ہے،،، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد سے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے مابین میچوں سے شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا،،، عوام کرکٹ کے بہترین مقابلوں سےمحظوظ ہونگے۔

Most Popular