شاہد خاقان عباسی سے ساہیوال کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

شاہد خاقان عباسی سے ساہیوال کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ(ن )ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کے مطابق پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن )ساہیوال کے اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ساہیوال میں جاری میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم سے ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیر اعظم کوآگاہ کیا،اس موقع پر وزیر اعظم نے ارکان کو عوامی مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی۔

Most Popular