پنجاب میں عالمی معیار کی لیبارٹریاں اور ہسپتال موجود ہیں۔ شہباز شریف
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔پیر کو پنجاب میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ صوبے میں عالمی معیار کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں اور دانتوں کے امراض کیلئے بہترین ہسپتال موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اس میں وسیع مواقع موجود ہیں۔