مقدمہ پاناما پر چلا لیکن فیصلہ اقامہ پرآیا،،قانون اور آئین پر چلتے ہوئے فیصلے پر عملدرآمد کیا لیکن عوام نے بتا دیا کہ نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی منظور نہیں:رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز

 مقدمہ پاناما پر چلا لیکن فیصلہ اقامہ پرآیا،،قانون اور آئین پر چلتے ہوئے فیصلے پر عملدرآمد کیا لیکن عوام نے بتا دیا کہ نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی منظور نہیں:رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ انیس سو ننانوے میں حکومت کا تختہ الٹایا گیا جس کے بعد والدہ نے پارٹی کی کمان سنبھالی،،کلثوم نواز نے ایک آمر کو تب للکارا جب سب گھروں میں چھپے بیٹھے تھے۔مریم نوازنے کہا کہ سب جانتے ہیں نوازشریف کے خلاف کیا فیصلہ آیا، مقدمہ پاناما پر چلا اور فیصلہ اقامہ پر آیا،، قانون اور آئین پر چلتے ہوئے اس فیصلے پر عمل درآمد کیا،تاہم نواز شریف کا ہر چاہنے والا اور ووٹر آج ان کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف جس راستے پر نکلے ہیں وہ آسان نہیں، جی ٹی روڈ پر ریلی کے مناظر کبھی فراموش نہیں کیے جاسکتے، عوام نے بتا دیا کہ نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی منظور نہیں۔ایک طرف عوام کا سمندر تو دوسری طرف لاہور جلسے کی خالی کرسیاں تھیں، سترہ ستمبر کو ان کے بیلٹ باکس خالی نکلیں گے صرف شیر بولے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب خلق خدا کے فیصلے کا وقت آگیا ہے،عوام جو فیصلہ دے گی وہ ہر کسی کو ماننا پڑے گا۔ووٹ کی حرمت اور عوام کی حکمرانی کےلیے جدوجہد کرنا ہوگی

Most Popular