نواز شریف نے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور لا قانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا:سینیٹر سراج الحق

نواز شریف نے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور لا قانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا:سینیٹر سراج الحق

اب ہوگا سب کا احتساب، سینیٹر سراج الحق احتساب مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کیلئے نکل کھڑے ہوئے ،،لاہور سے سراج اؒلحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کا احتساب مارچ روانہ ہوا ،، تو ان کے ہمراہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،، کامونکی، گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ اور گجرات میں احتساب مارچ کا شاندار استقبال کیا گیا،، کارکنوں نے قائدین پر پھول بھی برسائے اور نعرے بھی خوب لگائے. امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ ،، نواز شریف نے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اور لا قانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا،، حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے،، کرپشن کا خاتمہ جماعت اسلامی کا منشور ہے،، اور ظالمانہ نظام کے خلاف یہ جدو جہد جاری رہے گی،، سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوگ اسلامی نظام سے محبت کرتے ہیں،، اور جماعت اسلامی یہی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے،، اس لیے لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،،انہوں نے کہا کہ وہ راولپنڈی پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

Most Popular