ایٹمی دھماکے کرنے میں آبروئے صحافت مجید نظامی کا اہم کردار تھا: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے کرنے میں آبروئے صحافت مجید نظامی کا اہم کردار تھا۔ وہ اس کابینہ کا حصہ تھے جس میں ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ ہوا۔ وہ پریس میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کر رہے تھے