نااہلی کے بعد نواز شریف گھر کیلئے نکلے تو راولپنڈی سے لاہور تک لیگی کارکنوں کا راج رہا

نااہلی کے بعد نواز شریف گھر کیلئے نکلے تو راولپنڈی سے لاہور تک لیگی کارکنوں کا راج رہا

نااہلی کے بعد نواز شریف گھر کیلئے نکلے تو راولپنڈی سے لاہور تک لیگی کارکنوں کا راج رہا، پارٹی جھنڈے، نغمے، گاڑیوں کے ہارن اور بھنگڑے،، غرض کے لیگی قافلہ جہاں سے بھی کارکنوں نے کوئی کثر نہ چھوڑی،،، مسلم لیگی ریلی میں ہر رنگ نمایاں نظر آیا،،، شہر کے شہر اور گاؤں کے گاؤں نواز شریف محبت جتانے میدان میں آئے
جی ٹی روڈ پر جشن کا سماں تھا،مرد و خواتین، بچے بڑے بوڑھے سبھی پرجوش دکھائی دئیے لیگی لشکر جہاں سے بھی گزرا بھرپور استقبال کیا گیا، استقبالی کیمپوں میں بجنے والے پارٹی نغموں نے خوب جوش بڑھایا
گوجوانوالہ کے پہلوانوں نے بھی انوکھا انداز اپنایا، ڈنڈ بیٹھکوں کے ساتھ ساتھ راستوں پر پھول بچھائے گئے، لیگی کارکن تو ایک طرف مختلف شہروں میں گھوڑوں کے رقص نے میلہ لوٹ لیا
لیگی کارکنوں نے چہرے پینٹ سے سجا رکھے تھے، ہاتھوں میں پارٹی پرچم، اور زبان سے اپنے قائد سے محبت کا اظہار بھی خوب کیا، گرین کیپس، نواز شریف کی تصاویر کارکنوں کا جذبہ قابل دید رہا، اسلام آباد سے لاہور تک ہر کوئی مسلم لیگ ن کے رنگ میں رنگ گیا

Most Popular