عوام کے منتخب نمائندوں کی نمائندگی پارلیمنٹ میں ہوتی ہے،آزادی ٹرین میں تحریک آزادی کی جھلک نمایاں ہے : مریم اورنگزیب
اسلام آباد میں آزادی ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کی نمائندگی پارلیمنٹ میں ہوتی ہے ، آزادی ٹرین میں تحریک آزادی کی جھلک نمایاں ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ کو تقویت ملے ،، آج پاکستان میں دہشتگردی میں کمی آ رہی ہے ،، قربانیوں کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد کمی آئی ہے،، پاکستان اقتصادی قوت بن کر ابھر رہا ہے ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے وعدے پورے کریں گے ، نواز شریف نے دہشت گردی سے پاک پاکستان کا ویژن پیش کیا ،