خواجہ نے سیاسی مخالفین پر بھرپور چڑھائی کی، کہ پیپلزپارٹی حکومت کی مدت پوری ہونےکاسہرامسلم لیگ ن کوجاتاہے: سعد رفیق

خواجہ نے سیاسی مخالفین پر بھرپور چڑھائی کی، کہ پیپلزپارٹی حکومت کی مدت پوری ہونےکاسہرامسلم لیگ ن کوجاتاہے:  سعد رفیق

اپنے ویڈیو پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے سیاسی مخالفین پر بھرپور چڑھائی کی،،، کہ پیپلزپارٹی حکومت کی مدت پوری ہونےکاسہرامسلم لیگ ن کوجاتاہے،،، نوازشریف زرداری حکومت کی مدت میں کمی پر تیارنہ تھے، ہم نے فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے سنے، نواز شریف سے کہا یہ کرپٹ حکومت ہے ہمیں نکال دینا چاہیے، لیکن نواز شریف نے جواب انہیں لوگ ووٹ کی طاقت سے نکالیں گے
سعد رفیق نے تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ عمران خان سمجھتے ہیں وہ سازشیں، ٹانگیں کھینچ کر، دھرنے اور ڈرامے رچا کر سیاست میں لمبے عرصے تک رہیں گے یا تبدیلی لائیں گے تو یہ ممکن نہیں، چاہتے ہیں عمران خان حریف کے طور پر لمبے عرصے تک سیاست میں موجود رہیں، دوہزار اٹھارہ میں گالیوں، الزامات، سازشوں بہتان اور جوڑ توڑ کی بنیاد پر نہیں، ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کو عبرناک شکست دیں گے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوچکی، حامی چھوڑ گئے، ہم آج بھی چاہیں تو ان کی حکومت کو فارغ کرنا اور متبادل حکومت بنانا کوئی بڑی بات نہیں،، لیکن ایسا نہیں کریں گے، یہ روایت ٹھیک نہیں انتخابات کا انتظار کریں گے۔

Most Popular