سپریم کورٹ کے ججز نے انصاف نہیں کیا، نواز شریف
نواز شریف کا شاندار استقبال ، قافلے پر گل پاشی عوام کی خدمت کرنا چاہتا تھا لیکن روک دیا گیا،میری نااہلی کا منصوبہ بہت پہلے بن چکا تھا، گوجرانوالہ میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے رخصت کیامزید فکر مت کرو ، انشاء اللہ آپ کی فتح ہو رہی ہے، 20 کروڑ عوام ہی پاکستان کے اصل مالک ہیں،چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہوسکتے، نواز شریف یہ فیصلہ آپ کو منظور ہے، کیا یہ توہین آپ کو منظور ہے؟ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، کوئی ہیراپھیری نہیں ہوئی،آپ کے ووٹ کی پرچی چند لوگ پھاڑ کر آپ کے ہاتھ میں تھما دیتے ہیں،پاکستانی قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہو رہا ہے، آپ کے ووٹ کا احترام اس ملک میں ہو گا،کبھی باپ اپنے بیٹے سے تنخواہ لیتا ہے؟ پاکستان دنیا میں رسوا ہو رہا ہے، یہ جو فیصلہ ہوا دنیا میں پاکستان کی رسوائی کا باعث بنا، انقلاب کیلئے نواز شریف کا ساتھ دو گے؟ دنیا بھر میں اس فیصلے کو مسترد کیا جارہا ہے،جب پیغام دونگا تو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر نکلنا، نواز شریف