سرفراز شاہ ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ افسر کے روبرو چیلنج کیا
سرفراز شاہ ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ افسر کے روبرو چیلنج کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کا الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن نامی جماعت کا کوئی وجود نہیں رہا،بیگم کلثوم نواز نے مسلم لیگ ن نامی سیاسی جماعت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جس پر انکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔