گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے 5رکنی وفد نے ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ اور میئروسیم اختر کے درمیان کراچی پیکیج سے متعلق معاملات طے کیے جارہے ہیں۔ کراچی میں پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ ہے، وزیراعظم سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے بھی بات چیت کی ہے، ایم کیوایم طویل المدت پارٹنر شپ چاہتی ہے، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم سے بند دفاتر کھولنے کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔ ایم کیوایم کے وفد میں فیصل سبزواری، خالد مقبول صدیقی، عامرخان، وسیم اختر اور کنور نوید جمیل شامل تھے۔ کیمرہ مین فرحان احمد کے ساتھ منظر رضوی وقت نیوز کراچی