گجرات میں نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کو سپرد خاک کر دیا گیا
سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کے دوران ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بارہ سالہ بچے حماد کی نماز جنازہ لالہ موسیٰ کی بہاری کالونی گراؤنڈ میں ادا کی گئی،،، نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کی طرف سے وزیر مملکت ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے میاں طارق محمود میئر گجرات اور بلدیاتی نمائندوں سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی،،، بچے کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا،،، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری متاثرہ خاندان کے گھر پر موجود تھی،،، گزشتہ روز حامد کے چچا کی مدعیت میں گاڑی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔