14 اگست کو اپنا پروگرام دوں گا، نواز شریف بڑا اعلان

14 اگست کو اپنا پروگرام دوں گا، نواز شریف بڑا اعلان

ریلی کے اختتامی خطاب پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عوام کے سامنے سوالات رکھ د یے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 5لوگوں نے نااہل کر دیا کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ سراپا احتجاج ہے نواز شریف کو کیسے نااہل کر دیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا،اگر تنخواہ نہیں لی تو آپ کو کیا ہے۔دیکھ لیں آپ کے وزیراعظم کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔کیا یہ پاکستان بدلے گا یا نہیں،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اب ہمیں انقلاب لانا پوگا ۔اگر یہ انقلاب نہ آیا تو مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے، غریب ہمیشہ غریب رہے گا۔کون ہے جو پاکستان کے ساتھ یہ ظلم کر رہے ہیں،کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے۔خون پسینہ بہا کر بجلی کے منصوبے بیس بیس ماہ میں مکمل کیے۔چند افراد جو 20 کروڑ عوام پر حاوی ہیں کیا انہیں حاوی رہنا چاہیے۔14 اگست کو اپنا پروگرام دوں گا،آپ انقلابی پروگرام کو سپورٹ کر کے نواز شریف کا ساتھ دیں

Most Popular