ان لوگوں کو کوئی نہیں پوچھتا جن کی کرپشن سے توندیں بڑھ گئی ہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

ان لوگوں کو کوئی نہیں پوچھتا جن کی کرپشن سے توندیں بڑھ گئی ہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

لاہور میں داتا دربار پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ،، ہم نے یہ ملک لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں سے حاصل کیا لیکن اس ملک کے اندر نا انصافی ہے،، نواز شریف کو اقامہ کے اوپر سزا دے دی گئی ،، انہوں نے کہا کہ یہ امتحان کا وقت ہے،، آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ نے پاکستان تعمیر کرنے والے کا ساتھ دینا ہے یا پاکستان کی ترقی کی مخالفت کرنے والے کا ساتھ دینا ہے،، چودہ اگست انیس سو سینتالیس کے شہیدوں کے خون کی قسم کھاﺅ کہ، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی جانب لے کر جاﺅ گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو کرپشن کے خلاف بھاشن دیتے ہیں ان کی اپنی توندیں کرپشن کی وجہ سے بڑھی ہوئی ہیں،، یہ لندن اور کینیڈا میں غریب قوم کا پیسہ لوٹ کر لے گئے انہیں کسی نے نہیں پوچھا،، ہماری حکومت پر چار سال میں کوئی ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکا،، آج پاکستان کو اتحاد کی ضرورت ہے

Most Popular