حکومت کاغیرسنجیدہ رویہ فاٹا کے عوام کی بے عزتی ہے۔ عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹااصلاحات پرحکومت کاغیرسنجیدہ رویہ فاٹاکے عوام کی بیعزتی ہے، فاٹاکے عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دیں۔منگل کو ایک بیان میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹاکے عوام کواب تک مکمل جمہوری حقوق نہیں دیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے مکمل نفاذ میں تاخیرسے فاٹا میں بے امنی ہورہی ہے،حکومت فوری طورپرفاٹا اصلاحات کاپیکیج قومی اسمبلی میں پیش کرے۔