ایسی جمہوریت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کیا فائدہ جو غریب کے جان مال کا تحفظ نہیں کر سکتے۔ اسد عمر

ایسی جمہوریت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کیا فائدہ جو غریب کے جان مال کا تحفظ نہیں کر سکتے۔ اسد عمر

اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین پر کام کرنے والے سات مزدوروں کی موت کی ذمہ داری کون لے گا، مزدوروں کا خون تعمیراتی کمپنی، یا پنجاب حکومت میں سے کس کے کھاتے میں ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں غریب کی بچی طیبہ کو دردناک سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہ معاشرہ غریب اور محنت کشوں کو اورنج لائن میں مرنے والوں جیسی موت دیتا ہے۔ کیا اس ملک میں کوئی طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر سکتا ہے؟ کیا طیبہ پر ظلم کرنے اور مزدوروں کو اورنج لائن جیسی موت دینے والے کسی طاقتور کو کوئی سزا دے سکتا ہے؟ اسد عمر نے کہا کہ اگر کوئی ظلم و سفاکیت کیخلاف آواز اٹھائے تو اسے جمہوریت کا درس سننے کو ملتا ہے؟ ایسی جمہوریت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کیا فائدہ جو غریب کے جان مال کا تحفظ نہیں کر سکتے۔

Most Popular