الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت21 ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت21 ملتوی کردی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث پی ٹی آئی کے غیرملکی فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے ہاشم بھٹہ کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر ہی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اسی نوعیت کامقدمہ زیرسماعت ہے ،مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں کمرہ عدالت سے باہر زیادہ مشکلات برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ باہرکہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اظہار برہمی کیا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دیکھنا ہوگا سپریم کورٹ میں کیس پر کیا کارروائی چلتی ہے۔ہمارے پاس کوئی پٹیشن آئے تو سننا پڑتی ہے۔کسی کے خلاف خود بات نہیں کرتے۔یہ آپ دونوں فریقین کا مسئلہ ہے۔ریمارکس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہونے کے باعث کیس کی سماعت21اگست تک ملتوی کردی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے کہا کہ تمام مقدمات پاناما پیپر کے کائونٹر بلاسٹ ہیں۔ عمران خان کو بلیک میل کرنے کے لیے مقدمات کئے جا رہے ہیں۔ عمران خان ہر معاملے کی طرح سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے سرخرو ہو کے نکلیں گے۔

Most Popular