پاناما لیکس میں جے آئی ٹی نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔ نثار انصر ابدالی
تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و امیدوار اسمبلی نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں جے آئی ٹی نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے ثبوت سامنے آ گئے ہیں تلاشی مکمل ہو گئی ہے برآمد گی بھی ہو گئی ہے نواز شریف اپنے انجام کو پہنچا چکا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں نواز شریف کا مزید حکومت میں رہنا سیکورٹی رسک ہے نواز شریف نے جو کچھ بھی کیا اس کی سزا مل رہی ہے اب میاں نواز شریف استعفیٰ دیں عمران خان کی کامیابی پر انھیں پوری پاکستانی اور کشمیری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان عوامی کی خاطر چوروں کے خلاف آواز بلند کی جو پاکستانی اور کشمیری عوام کا پیسہ لوٹتے رہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کھوئی رٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و امیدوار اسمبلی نثار انصر ابدالی نے کہا کہ قائد پاکستان عمران خان نے کرپشن کے خلاف ایک آواز بلند کی اور آج اس آواز میں پوراپاکستان و آزاد کشمیر شامل ہو گیا ہے عمران خان نے ہار نہیں مانی اور اپنے موقف کو سچ ثابت کر دکھایا ۔ میاں نواز شریف اور اس کا پورا خاندان چور نکلا ہے اب میاں برادران کی سیاست ختم ہو گئی ہے میاں نواز شریف نے پیسوں کی لالچ میں مودی سے گٹھ جوڑ کر کے تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کیں جو شہدا کے خون سے غداری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیریوں کے حقیقی لیڈر ہیں قائد کشمیر نے اقوام عالم کو باور کروایا ہے کہ کشمیری اپنی تحریک آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق لڑ رہے ہیں اور یہ ہی ان کا حق ہے ہیمبرگ ہو ، لندن ہو دنیا کے ہر کونے میں قائد کشمیر نے مودی کا گھنائونا چہرہ بری طرح بے نقاب کیا ہے اقوام کو مودی کا اصل چہرے دیکھا یا جو مقبوضہ کشمیر میں سرے عام کشمیریوں کا شہید کر وا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کی پیداوار حکومت دھڑام سے گرے گی کرپشن کی ناجائز دولت سے بننے والی آزاد حکومت اپنا بوریاں بستر گول سمجھے کرپشن کی دولت سے بنی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی کھڑا احتساب ہو گا الیکشن کا بگل بجنے والا ہے پاکستانی اور کشمیری عوام تیاری کریں پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک ہی دن الیکشن ہوں گے اور پاکستان میں قائد پاکستان عمران خان اور آزاد کشمیر میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیر اعظم ہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ ہماری جنگ عدل و انصاف کیلئے ہے اور انصاف کے حصول کیلئے عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے پاکستانی اور کشمیری عوام کیلئے تحریک انصاف کا واضح موقف ہے پی ٹی آئی اقتدار میں آکر چوروں کا بھرپور احتساب کرے گی لوٹی ہوئی رقم واپس لائیں گے ملک میں حقیقی خوشحال آئے گی معاشی انقلاب برپا ہو گا۔