نوازشریف کوسزا دینا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ مولانا فضل الرحمان

نوازشریف کوسزا دینا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور منتخب حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنے سے گریز کریں ،نواز شریف کو سزا دینا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے ، پاناما کیس سے متعلق جو کچھ بھی ہو رہا ہے کیاکرپشن کیخلاف ہے یا نواز شریف کیخلاف ؟ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں دوریاں تھیں ، جب سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بات ہو رہی ہے تو دونوں پارٹیاں ساتھ ہیں۔بدھ کو پشاور میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام(ف)ایک جمہوری جماعت ہے جو ملک کے قانون کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے معاشرے میں رواداری کو فروغ دینے پر زوردیا۔مولانا فضل الرحمان نے نوجوانوں کی تربیت پر زوردیا کہ تاکہ انہیں مذموم مفادات کیلئے گمراہ نہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاستدان جیل جاتے تھے تو سیاسی قیدی کہلاتے تھے ، اب کوئی سیاستدان جیل میں جائے گا تو کرپشن کی بنیاد پر جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان نے پاناما کیس سے متعلق کہا کہ یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے کیاکرپشن کیخلاف ہے یا نواز شریف کیخلاف ؟ نواز شریف کو سزا دینا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے ، مولانا فضل الرحمان نے کہا پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں دوریاں تھیں ، جب سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بات ہو رہی ہے تو دونوں پارٹیاں ساتھ ہیں ۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بھارت اور امریکا کی کوشش ہے سی پیک کو سبوتاژ کیا جائے ، امریکا چاہتا ہے افغانستان میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھے ۔

Most Popular