اگلے 6مہینے میں عمران کو بھی لوگ بڈھا کھوسٹ کہہ رہے ہونگے،جاویدہاشمی
ہو سکتا ہے میرے سیاسی کیرئیر کی آخری پریس کانفرنس ہو ، میں 50 سال سیاست میں گزار چکا ہوں ، تاریخ کے واقعات میرے سامنے ہیں،میری یادداشت ایک فلم کی طرح چلتی رہتی ہے، اگلے 6مہینے میں عمران کو بھی لوگ بڈھا کھوسٹ کہہ رہے ہونگے، میں عمران خان سے ایک سال بڑا ہوں،ج میں 68 سال کا ہونیوالا ہوں،25سال سے میرا گلا بند تھا، مجھے فالج ہوا اللہ نے میری یادداشت لوٹا دی، عمران خان کی ذاتی باتیں یہاں کروں تومیں بھی گندا ہوں گا، عمران خان نے میری جتنی تعریفیں کیں انکو جمع کریں تو دوکتابیں بن جائیں گی، عمران خان نے کہا تھا چیف جسٹس تصدق جیلانی چلےجائیں گے، اب پھر سازشیں عروج پر ہیں، شیخ رشید ہر ایک کا درباری رہا ہے، سازشیں عروج پرہیں،لوگوں کوانصاف چاہیے، میرا درباری شیخ رشید میرے سامنے کھڑا ہوا تواس کی ضمانت ضبط ہوگئی، جہاں پتاچلتا ہےکہ نشست جیت جانے میں مدد ملے گی شیخ رشید اس کےساتھ ہوجاتا ہے، عمران خان سے میں نے کہا ججوں کے ذریعے حکومت توڑنا تومارشل لا ہے، عمران خان کہہ دیں کہ انھوں نے مجھ سے یہ باتیں نہیں کہیں،معافی مانگ لوں گا، مجھے نوازشریف اور عمران خان نہیں ملک کے غریب لوگوں کا احساس ہے، نوازشریف آج بھی پارٹی بچانے پر میرا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان کہہ دیں جاویدہاشمی غلط کہہ رہا ہےتومعافی مانگ لوں گا،