ملک میں سازشیں عروج پر ہیں, عمران خان کے پاس پہلے دھاندلی کا ایشو تھا اور اب پاناما ہے,جاویدہاشمی
سینئرسیاستدان جاویدہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک میں سازشیں عروج پر ہیں۔ عمران خان کو کوئی نہ کوئی ایشو چاہیے ہوتا ہے, دھرنوں کے وقت دھاندلی تھی اور اب پاناما کا ایشو مل گیا ہے۔ دھرنے کے وقت عمران خان نے کہا کہ جسٹس تصدق جیلانی کے بعد آنے والے جج حکومت توڑ دیں گے, جس پر میں نے کہا ججوں کے ذریعے حکومت توڑنا مارشل لا ہے۔ اگر عمران خان انکی باتوں کی تردید کردیں تو وہ معافی مانگ لیں گے, جاوید ہاشمی نے کہا عمران خان کی ذاتی زندگی بہت بری ہے, تاہم وہ جتنی تعریفیں انکی کرتے تھے اس پر دو کتابیں بن سکتی ہیں, ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی انہیں پسند نہیں کیا۔ جن لوگوں نے ان پرحملہ کیا نوازشریف نے ان تینوں کو وزیر بنایا۔ شیخ رشید کے بارے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مشرف سمیت ہر ایک کا درباری ہے, اگر شیخ رشید الیکشن میں ان کے سامنے آئے تو ضمانت ضبط کرا دوں گا۔ انہوں نے کہا عمران خان اور نوازشریف کی ناراضگی کے بعد انکی سیاست اب کہاں رہ گئی؟ اب وہ اڑسٹھ سال کے ہو چکے ہیں۔ ہو سکتا ہے آج ان کے سیاسی کیریئر کی آخری پریس کانفرنس ہو