وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے:وزیرمملکت مریم اورنگزیب

وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے:وزیرمملکت مریم اورنگزیب

وزیرمملکت مریم اورنگزیب اور دانیال عزیز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ ، خدشات، خیالات اور ممکنات سے بھری پڑی ہے، عدالت کے 13 سوالات کا جواب دینے کی بجائے جے آئی ٹی نے کردار کشی کی ، لوگوں کو جھوٹا اور مکار کہا ، نوازشریف صرف نام نہیں ، ایک نظریہ ہے ،وہ کسی صورت استعفی نہیں دینگے، سازشیں پہلے بھی ہوتی رہیں۔۔ اب صرف سازش ہی نہیں۔۔ سازش کرنے والے بھی بے نقاب ہوں گے۔ دانیال عزیز نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو نامکمل اور کھوکھلا قرار دیا ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں واضح لکھاہےکہ یہ نامکمل ہے ، سات ممالک سے 25 نکات پر قانونی معاونت مانگی گئی، ابھی جواب صرف پانچ کا آیا ہے، جے آئی ٹی سربراہ کے بھتیجے کی ناتجربہ کار کمپنی کو نواز کر برطانیہ میں رابطے کیئے گئے، عزیزیہ سٹیل ملز کی مشینری شارجہ پورٹ سے گئی، جے آئی ٹی والے دبئی پورٹ کا دستاویز لے آئے ہیں. حکومتی نمائندوں کا کہناتھاکہ پاناما کیس لندن فلیٹس کی 2006ء سے پہلے کی ملکیت کے گرد گھومتا تھا۔۔ لیکن اس بنیادی سوال پر رپورٹ میں جواب ہی شامل نہیں ، رپورٹ میں جتنے تضادات ہیں اس کے ایک ایک لفظ کا جواب دیا جائے گا۔۔ سپریم کورٹ خود ہی رپورٹ کو مسترد کردے گی

Most Popular