جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد شریف فیملی کی کرپشن ثابت ہوگئی ہے:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے شیخ رشید نے ملاقات کی ،، بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں جہانگیر ترین بھی موجود تھے ،، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا،، ذرائع کے مطابق عمران خان اور شیخ رشید نے حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک کے خدوخال پر بھی مشاورت کی ،، جبکہ پیر کو سپریم کورٹ میں ہونے والی پاناما کیس کی سماعت پر بھی بات چیت کی گئی،، عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا،، شیخ رشید نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا،، عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد شریف فیملی کی کرپشن ثابت ہوگئی ہے،، نوازشریف کو ازخود مستعفی ہوجانا چاہئے،، نوازشریف کے استعفے پر بیشتر اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔