لندن میں پی ایم ایل این کے نام سے کمپنی کس نے رجسٹر کرائی؟:رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری

لندن میں پی ایم ایل این کے نام سے کمپنی کس نے رجسٹر کرائی؟:رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسروں پر الزام لگانے والے بتائیں لندن میں پی ایم ایل این کے نام سے کس نے کمپنی رجسٹرڈ کروائی؟ جس سیاسی جماعت کا پورے ملک میں کوئی رجسٹر دفتر نہیں، نہ فنڈنگ کی کوئی تفصیلات،، اس نے انتخابات میں سواارب سے زائد کہاں سے خرچ کیے۔ ممبر قومی اسمبلی مراد سعید کا کہنا تھا کہ جس شخص نے آئی ایس آئی اور اسامہ بن لادن سے بھی پیسے بٹورے ہوں،،، کرپشن ثابت ہونے پر اس کو اقتدار سے مزید چپکے رہنے کا کوئی حق نہیں۔ بات وزیراعظم کے استعفی سے بہت آگے نکل چکی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جلد ہی استعفی دیں گے یا نااہل ہوجائیں گے۔ ن لیگ کی فنڈنگ والا معاملہ اب دبنے والا نہیں

Most Popular