این اے ایک سو بائیس کے نتیجے نے عمران خان کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے:پرویز رشید

 این اے ایک سو بائیس کے نتیجے نے عمران خان کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے:پرویز رشید

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کپتان پر کڑی تنقید کی ۔کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی تحریک انصاف کا ٹارگٹ تھے ۔گزشتہ اڑھائی سال سے الزامات کی سیاست کی گئی۔عوامی عدالت نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔ثابت ہوگیا کہ پچاس ہزار ووٹ جعلی نہیں تھے ۔اوکاڑہ میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی بنیاد جھوٹ پر مبنی ہے ۔جمہوری عمل اور اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے۔۔وہ جھوٹ ،الزام تراشی اور دشنام کا سہارا لیتے ہیں ۔ حکومت نے تلخی کے مردے کو دفن کردیا تھا۔عمران خان نے اسے قبر سے نکال کرسیاست کی
پرویز رشید نے کہا کہ حکومت آج بھیسب کچھ بھلانے کو تیار ہے ۔عمران خان خان جھوٹ کی سیاست چھوڑ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں

پرویز رشید نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق کی جیت نے واضح کر دیا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ پر قائم ہے

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی کی حیثیت سے مشکل ترین وقت میں بھی اپنے عہدے کو عزت سے نبھایا ۔الزام تراشیاں کرنے والوں کے استعفے قبول نہیں کئے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کےالزامات کو پہلے جوڈیشل کمیشن اور اب عوام نے بھی مسترد کردیا۔سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ہزار تیرہ کے فورا بعد اپنے لہجے کو دوستانہ رویے میں بدلتے ہوئے عمران خان کو خیبر پختون خواہ میں حکومت بنانے کے مواقع فراہم کیا۔ عمران خان نے تلخی کے مردے کو نہ صرف قبر سے نکالا بلکہ اس مردے کے سر پر ڈھائی سال سیاست بھی کی -انہوں نے مزید کہا کہ این اے ایک سو بائیس کی عوام نے کل تلخی کے اس مردے کو دفن کر دیا۔وفاقی وزیرسینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کو ملنے والے ووٹوں نے دو ہزار تیرہ کے عام انتخآبات کے نتائج کی شفافیت پرمہر لگادی۔ کیمرہ مین عاطف یوسف کے ساتھ کرن معروف،وقت نیوز،اسلام آباد

Most Popular