حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ جذبہ جیت گیا اور قبضہ ہار گیا، عوام نے ایک بار پھر ایاز صادق پر اعتماد کیا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ جذبہ جیت گیا اور قبضہ ہار گیا، عوام نے ایک بار پھر ایاز صادق پر اعتماد کیا ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں سردار ایاز صادق کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت نے شیر کو سرخرو کردیا اور ایک بار پھر ایاز صادق پر اعتماد کیا ہے، جذبہ جیت گیا اور قبضہ ہار گیا، جیت کا سہرا نواز شریف کے کارکنوں کے سر ہے. حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران اب دھاندلی دھاندلی کا رونا چھوڑ دو ، عوام نے دو ہزار تیرہ میں جو فیصلہ دیا تھا اس پر مہر لگا دی ہے، اب میدان دو ہزار اٹھارہ میں ہی لگے لگا، عمران خان آؤ اور ملکی ترقی میں ہمارا ساتھ دو سردار ایاز صادق نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ان کے لئے الیکشن کا دن عید کا دن بنا دیا ہے، کارکن جشن منانے کے بجائے شکرانے کے نوافل ادا کریں، ن لیگ کے ایک عام کارکن کی عمران خان کے خلاف جیت کی ہیٹرک ہوگئی ہے، حمایت پر لاہور کے شیروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آخر میں ایاز صادق نے اپنے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر موقع پر ان کا ساتھ دیا ہے

Most Popular