متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ آج استعفے واپس لیں گے۔ سینیٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے

متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ آج استعفے واپس لیں گے۔ سینیٹ  کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے

ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان آج اپنے استعفیٰ واپس لیں گے، سینیٹ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں پیش ہو کر قائم مقام سپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی سے اپنے استعفٰے واپس لیں گے۔
ایوان بالا سینیٹ سیکرٹریٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر کر نل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی کی زیر قیادت چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفٰے واپس لیں گے۔

Most Popular