ن لیگ کی حکومت اور الیکشن کمیشن کا مقابلہ کرنے پر علیم خان مبارکباد کے مستحق ہیں:عمران خان

ن لیگ کی حکومت اور الیکشن کمیشن کا مقابلہ کرنے پر علیم خان مبارکباد کے مستحق ہیں:عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں کہا ہے کہ علیم خان نے حکومت اور الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا۔ علیم خان ڈٹ کر مقابلہ کرنے پرمبارکباد کے مستحق ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے ایک سوبائیس میں تحریک انصاف کو اخلاقی فتح حاصل ہوئی۔ الیکشن سے قبل حلقے سے ووٹ باہرنکالے گئے جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انکا کہنا تھا کا ووٹ منتقل کئے جانے پرالیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے ۔ ن لیگ کی دھاندلی کا مقابلہ کریں گے۔۔۔

Most Popular