کالعدم تنظیمیں نام بدل کر کام کررہی ہیں، اس بار محرم الحرام اور بلدیاتی الیکشن ساتھ چل رہے ہیں:قائم علی شاہ

کالعدم تنظیمیں نام بدل کر کام کررہی ہیں، اس بار محرم الحرام اور بلدیاتی الیکشن ساتھ چل رہے ہیں:قائم علی شاہ

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنر سندھ، چیف سیکرٹری، ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور دیگر امور پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ نے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی نے محرم الحرام کے سکیورٹی پلان سے اجلاس کو آگاہ کیا اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں نام بدل کر کام کررہی ہیں، اس بار محرم الحرام اور بلدیاتی الیکشن ساتھ چل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ رینجرز اور پولیس محرم الحرام کے دوران آپریشن جاری رکھیں۔ اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کراچی میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ دس محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے وفاقی گورنمنٹ کو درخواست کی جائے گی۔

Most Popular