12اکتوبر انیس سو ننانوے کا آمرانہ اقدام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کی گھناؤنی سازش تھی: شہباز شریف

12اکتوبر انیس سو ننانوے کا آمرانہ اقدام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کی گھناؤنی سازش تھی: شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کا آمرانہ اقدام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کی گھناؤنی سازش تھی، پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل اور آئین و قانون کی پاسداری میں مضمر ہے، ذاتی مفادات کی سیاست کو ختم کر کے ملکی ترقی وخوشحالی کو مقدم رکھنا پڑے گا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کا دن پاکستان کی سیاسی و جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، ڈکٹیٹر نے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی جمہوری حکومت کا غیر آئینی طریقے سے تختہ الٹایا، یہ آمرانہ اقدام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستے روکنے کی گھناؤنی سازش تھی،اس غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کے منفی نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آمرانہ حکومتوں کے ادوار میں ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی تاریخ کے مختلف ادوار میں جمہوری عمل کو سبوتاژ نہ کیا جاتا تو ملک کو آج سنگین مسائل کا سامنا نہ ہوتا جمہوریت کو بار بار پٹڑی سے نہ اتارا جاتا تو آج پاکستان کی حالت یکسر مختلف ہوتی،انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کے سیاہ دور میں صعوبتیں اورتکالیف برداشت کرنے والے سیاسی کارکن اور رہنما ہمارے ہیروہیں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے موثر کردار ادا کیا ہے، پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل اور آئین و قانون کی پاسداری میں مضمر ہے روشن مستقبل کیلئے ذاتی مفادات کی سیاست کو ختم کر کے ملکی ترقی وخوشحالی کو مقدم رکھنا پڑے گا۔ آج کے دن ہمیں عہد کرناہے کہ ہم جمہوریت اور آئین کے خلاف کسی اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دیں گ

Most Popular