مولانا فضل کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں سراج الحق،ساجد نقوی، ابوالخیر اور سمیع الحق شریک ہوں گے

مولانا فضل  کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں سراج الحق،ساجد نقوی، ابوالخیر اور سمیع الحق شریک ہوں گے

اسلام آباد میں دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آج ہوگا - اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق،علامہ سید ساجد نقوی اور مولانا سمیع الحق شرکت کرینگے۔ ایم ایم اے مشاورتی اجلاس میں ابوالخیر زبیر،علامہ ساجد میر اور شاه اویس نورانی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں دینی جماعتوں کے اتحاد کی فعالیت یا نیا دینی اتحاد بنانے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے یو آئی سے حکومتی اتحاد اور جماعت اسلامی کے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے۔ اجلاس میں ختم نبوت شق کے معاملے اور فاٹا اصلاحات بھی زیر غور آئینگے - اجلاس میں مولانا غفور حیدری, لیاقت بلوچ اور علامہ عارف واحدی بھی شریک ہونگے-

Most Popular