عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ میں سے سندھ اور پنجاب کے 2 ممبرز نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی مخالفت کی تاہم 3 ممبرز نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف سے درخواست پر جواب طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو توہین عدالت کیس میں 26 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، الیکشن کمیشن نے کراچی ائیر پورٹ پر الیکشن کمیشن کو متعصب کہنے سے متعلق بیان پر بھی چئیرمین تحریک انصاف سے جواب طلب کرلیا ہے، کیس کی سماعت چھبیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، 14 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو دوبارہ طلب کیا تھا۔ ذاتی حیثیت میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پرالیکشن کمیشن نے 15 ستمبر کوعمران خان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو 20 ستمبر کر اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیے تھے۔ ہائیکورٹ نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی تھی، تاہم بدھ کے روز عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہ کرانے پر فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا تھا۔

Most Popular