ملک میں کرپٹ سسٹم اور کرپٹ لوگوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے: سراج الحق

 ملک میں کرپٹ سسٹم اور کرپٹ لوگوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے: سراج الحق

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ صرف نواز شریف کے احتساب سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،، پاکستان میں کرپشن حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، سب لوگوں کے احتساب کے بغیر کرپشن ختم نہیں ہوگی، اب ہمیں کرپشن کی بیماری سے نجات پانی ہے ،سراج الحق نے کہا کہ یہ موقع ضائع کر دیا تو کبھی بھی کوئی احتساب کی قیادت نہیں کر سکے گا ، ہم ملک کے کرپٹ سسٹم اور کرپٹ لوگوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ،، قوم اب کرپشن فری پاکستان چاہتی ہے،

Most Popular