مرحوم مجید نظامی اصل،سچے اور حقیقی پاکستانی تھے۔ شیخ رشید

مرحوم مجید نظامی اصل،سچے اور حقیقی پاکستانی تھے۔ شیخ رشید

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) اوورسیز پاکستانی مایوس نا ہوں پاکستان کو کچھ نہیں ہوگا۔ شریف فیملی اپنے آپ کو پاکستان کیلئے ناگزیر سمجھتی ہے ۔ حدیبیہ کیس میں دونوں بھائی نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائینگے۔ مرحوم مجید نظامی اصل ، سچے اور حقیقی پاکستانی تھے۔ ایٹمی دھماکے کروانے کیلئے ان کا نواز شریف پر بہت دباؤ تھا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف سیاستدان اور میڈیا کی آنکھ کا تارا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیرس میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا ۔ اس اجتماع کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف فرانس نے کیا۔ اس اجتماع میں تحریک انصاف ، عوامی تحریک ، مسلم لیگ ق کے عہدیداروں، کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شیخ رشید نے اپنے خطاب میں شریف فیملی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سانپ ابھی زخمی ہؤا ہے مرا نہیں ۔ شریف فیملی پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتی ہے ۔ تاریخ کے مہنگے ترین قرضے حاصل کئے گئے۔ پانچ کا ٹولہ ملک کو برباد کرنے پر تلا ہؤا ہے ۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مجید نظامی مرحوم اصل ، سچے اور حقیقی پاکستانی تھے۔ ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے انھوں نے بھی نواز شریف پر بہت دباؤ ڈالا۔ لیکن پوری کیبنٹ میں صرف گوہر ایوب ، راجہ ظفرالحق اور شیخ رشید تھے جنہوں نے ایٹمی دھماکے کرنے کی با

ت کی۔ اس بڑے عوامی اجتماع سے تحریک انصاف فرانس کے چوہدری گلزار لنگڑیال ، یاسر خان ، زاہد ہاشمی ، چوہدری طارق ندیم ، طاہر اقبال ، یاسر قدیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بہتر پاکستان کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ اور پاکستان کے بہتر مستقبل کی امید صرف عمران خان ہیں ۔ تحریک انصاف اوورسیز چیپٹر پاکستان میں جمہوریت ، انصاف اور عوام کی حاکمیت کیلئے عمران خان کے ساتھ ہے۔

Most Popular