17ستمبر کو شیر بولے گا۔ پرویز ملک

17ستمبر کو شیر بولے گا۔ پرویز ملک

پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ 17ستمبر کو لاہور میں شیر بولے گا اور دنیا دیکھے گی، دنیا کو بتانا ہے نوازشریف کو نکالنا کسی کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کو مخاطب کرکے کہا میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے ہو' میٹرو ٹرین کو پیسے کا ضیاع کہتے ہو، 17 ستمبر کو کھلاڑیوں اور مداریوں کو شکست ہو گی' عوام 17 ستمبر کو شیر پر مہر لگائیں۔ این اے 120 میں 17ستمبر کو شیر بولے گا عوام اپنے لیڈر کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا جواب دیں گے،پاکستان کے عوام کل بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔ عوام جھوٹ کی سیاست سے نفرت جبکہ سچی و مخلص قیادت سے دلی لگائو رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی مہر اشتیاق،میاں مرغوب،چوہدرری شہباز ،سید توصف شاہ،ڈپٹی میئرمیاں طارق،ڈاکٹراسد اشرف،عامر خان،چوہدری عبدلمجید چن نمبردار،رانااحسن شرافت ،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے کئی پراجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں اور اربوں کھربوں روپے کے منصوبوں میں کوئی بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔نواز شریف آئے تو سڑکیں بن رہی ہیں، موٹروے بن رہی ہیں، ملک سے اندھیرے چھٹ رہے ہیں، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے،نواز شریف جاتے ہوئے ترقی یافتہ پاکستان دیکر جاتا ہے ،قوم جانتی ہے کہ ہر بار نواز شریف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملتا ہے، معیشت تباہ ہوتی ہے لیکن نواز شریف دن رات کام کر کے پاکستان کو واپس ترقی کی شاہراہ پر لاتا ہے تو اسے نکال دیا جاتا ہے۔ ۔ الیکشن 2013ء میں این اے 120 میںگلیاں اندھیرے میں ڈوبی ہوئی تھیں، 80 فیصد سڑکیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ حلقے کے عوام جانتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ، اندھیروں کو ن لیگ کی حکومت نے بھگادیا ہے

Most Popular