نواز شریف کو چوتھی بار بھی وزیر اعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا: رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز
لاہور میں مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے ورکرز کنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو اس لئے نااہل کیا گیا کہ پورے پاکستان میں صرف وہی حقیقی لیڈر ہیں،، نواز شریف کو چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا،، مریم نواز نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا آپ کو نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ منظور ہے؟ اگر نااہلی کا فیصلہ منظور نہیں تو کیا نواز شریف کی جدو جہدو میں اس کا ساتھ دو گے؟،، مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو سازشوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا،، انہوں نے دھرنوں کی سیاست شروع کی،، جب خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی آفت آئی تو وہ سرکاری ریسٹ ہاؤس میں چھپ گئے،، عمران خان لاہور میں آکر ووٹ مانگتا ہے اور لاہور کی ترقی کو گالیاں دیتا ہے