نوازشریف کا احتساب ہوتا تو پھنس جاتا، انتقام سے وہ لیڈر بن گیا ہے:سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی

نوازشریف کا احتساب ہوتا تو پھنس جاتا، انتقام سے وہ لیڈر بن گیا ہے:سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام ووٹ کی پرچی سے ہے۔ ووٹ سے ملک بنا اور اسی سے طاقتور ہو گا۔ انہوں نے کہا نوازشریف کا احتساب ہوتا تو پھنس جاتا، انتقام سے وہ لیڈر بن گیا ہے۔ نوازشریف کا احتساب ہونا چاہیے، معاف نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور طاہرالقادری لیڈر نہیں صرف مہرے ہیں۔ ان کے سامنے سازشوں کے منصوبے بنائے جا رہے تھے۔ ان سازشوں بارے لیگی رہنماؤں سعدرفیق، عابد شیرعلی، رانا تنویر اور دیگر کو بتایا تھا۔ نوازشریف کے ساتھیوں کو کہتا تھا اپنے معاملات ٹھیک کر لو ورنہ پھنس جاؤ گے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا جو بھی سویلین حکومت آتی ہےاسے برداشت نہیں کیا جاتا۔ نوازشریف بھی ان کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا تھا۔ جمہوریت سے ہی ملک وجود زندہ رہے گا۔ اگر آج ہم متحد نہ رہے اور انتشار پیدا کیا تو خدانخواستہ ہمارا ملک پھر ٹوٹ سکتا ہے۔

Most Popular