لولی لنگڑی حکومت کے ساتھ ملک چلایا جا رہا ہے، فضل الرحمان کے دباؤ پر فاٹا کا معاملہ دو ہزار تئیس تک لٹکایا جا رہاہے ،عمران خان
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ،، جتنی جلدی قبل از وقت انتخابات کی طرف جائیں گے اتنا ہی ملک کے لیے بہتر ہے،، لولی لنگڑی حکومت کے ساتھ ملک چلایا جا رہا ہے، قبل از وقت انتخابات سے جمہوریت مضبوط ہوگی،، انہوں نے کہا کہ معاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے، ، تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، روپے کی قیمت گرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،، کاروبار ہے نہیں، کسان سڑکوں پر ہیں، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ,عمران خان نے کہا کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے، ، حکومت فاٹا کے انضمام کے معاملے پر فضل الرحمان کے دباؤمیں ہے،، اور اسی دباﺅ میں معاملہ 2023 تک لٹکایا جا رہاہے ,عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہر شخص طاہر القادری کو سپورٹ کرے،، ہم نے طاہر القادری کو ہرممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ پر انہیں مستعفی ہونا چاہیے،، یہ جب تک عہدوں پر موجود ہیں ان سے تحقیقات کون کرے گا؟،، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر وزیر قانون نے جھوٹ بولا،، یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، ، ترمیم کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے