پاکستان تحریک انصاف نے قصور واقعے پر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ تحریر کیا

پاکستان تحریک انصاف  نے قصور واقعے پر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ تحریر کیا

سینئر رہنما عندلیب عباس نے پنجاب کےپرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ بھیجوا دیا۔ سینئر رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس کہتی ہیں کئی برس تک شہباز شریف اور انکے وزیروں نے پنجاب میں بچوں کیساتھ ہونے والے ظلم پر آنکھیں بند کئے رکھیں۔ کیمپ آفس ختم ہونے کے باوجود ستائیس سو پولیس اہلکار اور افسران جاتی امراء محل پر لگارکھے ہیں، وزیر اعلیٰ نے قصور میں پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانے کا حکم دینے والے ڈی پی او کو او ایس ڈی بنا کر تحفظ فراہم کیا۔ ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ قصور کی ذمہ داری براہ راست وزیر اعلیٰ پر عائد ہوتی ہے۔ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں سے کم کچھ بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔

Most Popular