مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو 41 ووٹ حاصل کر کے بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 54 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 41 ووٹ حاصل کیے جبکہ آغا سید لیاقت علی نے13 ووٹ حاصل کیے،،وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتون خوا میپ کے امیدوار آغا لیاقت کے درمیان مقابلہ تھا، جبکہ پشتونخواہ میپ کے ہی عبدالرحیم زیارتوال آغا سید لیاقت علی کےحق میں دستبردار ہوئے،،جس کے بعد انتخاب میں عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئےاور آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ،،واضح رہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے 2013 کے انتخابات میں پاکستان کی تمام اسمبلیوں میں سب سے کم ووٹ لے کر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ضلع آواران سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر 544ووٹ حاصل کیے، حلقے میں صرف ایک اعشاریہ 18 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔