اگرن لیگ سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی پرحملہ آور ہوئی تو پی ٹی آئی ن لیگ کے سامنے کھڑی ہوگی:شاہ محمود قریشی

اگرن لیگ سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی پرحملہ آور ہوئی تو پی ٹی آئی ن لیگ کے سامنے کھڑی ہوگی:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد میں ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاه محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف نے وعده کیا تھا کہ اگرکوئی جرم ثابت ہوگیا تومستعفی ہوجائیں گے،جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد انھیں مستعفی ہوجانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اگرن لیگ سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی پرحملہ آورہوئی توپی ٹی آئی ن لیگ کے سامنے کھڑے ہوگی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پرفیصلہ سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہے،اگروزیراعظم مستعفی ہوکرعدالت کے سامنے پیش ہوتے تو یہ ان کی اخلاقی برتری ہوتی۔ فاروق ستارنے کہا کہ حکومت کو جے آئی ٹی پرتحفظات ہیں توعدالت سے رجوع کرنا چاہیے،انھوں نے کہا ہم ریکوزیشن کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حامی ہیں،ہمیں ایسا آزاد خود مختاراداره اورنظام وضع کرنا ہوگا جووزیراعظم سمیت کسی کو بھی بلاسکے۔

Most Popular