پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے دفاع میں حکومتی وزراء غلط بیانی کررہے ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے دفاع میں حکومتی وزراء غلط بیانی کررہے ہیں

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ شریف خاندان کے دفاع میں حکومتی وزراغلط بیانی کررہے ہیں،حکومت اورشریف خاندان کے پیپلزپارٹی سے بیک ڈوررابطے نہیں،انھوں نے کہا جمہوریت اور نظام کو بچانے کے لئے نوازشریف کو جانا ہوگا . فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیراعظم متنازعہ جبکہ حکومتی امورمعطل ہوچکے ہیں۔ بہتر ہے نوازشریف فوری استعفیٰ دے دیں، انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے اگراستعفیٰ نہ دیا تو ملک بحران کا شکار ہوگا.فرحت اللہ بابرنے کہا کہ جے آئی ٹی ممبران کو واضع و دلیرانہ رپورٹ پر سراہتا ہوں،اپوزیشن سے مشترکہ حکمت عملی کے لئے ابتدائی رابطے ہوئے ہیں،انھوں نے کہا کہ بھٹو پرکرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں تھا، بھٹو کے خلاف فوج عدلیہ نے سازش کی نواز شریف بھٹو کا نام لیکرکیا پیغام دینا چاہتے ہیں،اپوزیشن کی تحریک پرپیرکے روزسینیٹ کا اجلاس بلا لیا گیا

Most Popular