وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ارکان کوجے آئی ٹی رپورٹ سمیت دیگر امور پر اعتماد میں لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم ہاوس میں اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد نوازشریف نے کی ،اجلاس کے دوران 64 نکاتی ایجنڈے پر مشاورت کی گئی جس میں مختلف ممالک سے ہونے والے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سے متعلق اعتماد میں لیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔