عمران خان کے خلاف فیصلے اور نا اہلی کا کوئی چانس نہیں ،عمران خان کے خلاف کیسز کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے: فواد چوہدری

  عمران خان کے خلاف فیصلے اور نا اہلی کا کوئی چانس نہیں ،عمران خان کے خلاف کیسز کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وکیل اکرم شیخ کو خود بھی اس کیس کا نہیں پتہ ،، پاکستان مسلم لیگ ن ایسے وکلاء سے پرہیز کریں ،، اس کیس میں کچھ نہیں رہا  ن لیگ کے وکیل نے کیس کا بیڑہ غرق کیا ، عمران خان کے خلاف فیصلے اور نا اہلی کا کوئی چانس نہیں،، عمران خان کے خلاف کیسز کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہےفواد چوہدری نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر رائی کا پہاڑ بنایا جاتا ہے ،، عمران خان نے 40 سال میں ایک گھر بنایا ، اسکا ہی حساب دینا پر رہا ہے ،، پیسے حلال کے ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے،، ہم نے 1971 سے اب تک کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے 

انھوں نے کہا کہ ہماراد دامن صاف ہے ،،اسلیے میدان میں کھڑے ہیں،، مافیا کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوتا  عدالت چاہتی ہےکہ کیس کو جلدی نمٹایاجائے،، 

مسلم لیگ ن کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دیاہے، فواد چودھری

عمران خان کے حوالے سے جو جو الزام ہیں جواب دینگے، اب اگر آپ کو بچپن کی عیدی کا رکارڈ چاہیے تو وہ بھی جمع کرادیں گے،چودھری 20کروڑ لوگوں کی قیادت کرتے ہیں تو دامن صاف ہونا چاہیے، 1970 سے لے کر اب تک کا تمام رکارڈ عدالت میں جمع کرادیاہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دیاہے، ہم عوام کے نمائندے ہیں، ضروری ہے کہ ہم پر کرپشن کے داغ نہ ہوں، عمران خان نے 1983،84کارکارڈ بھی سپریم کورٹ میں پیش کردیا، فواد چودھری اب کہا جارہاہے کہ لندن میں عمران خان نے فلیٹ کیسے خریدا؟ فراڈ ، کرپشن اور قطریوں کے پیسے نہ ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے، حنیف عباسی کیطرف سے جو پٹیشن فائل کی گئی وہ بنی گالا زمین کی ٹرانزیکشنز سے متعلق تھی، یہ مقدمہ ہماری طرف سے ختم ہو گیا، نواز شریف کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے،

Most Popular