نواز شریف کی میں نہ مانوں کی ضد ناصرف ملک کو لے ڈوبے گی:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد
پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کیخلاف سارے ثبوت اور تابوت آ چکے ہیں۔ اب بهوت کو یہاں سے نکالنا ہے مگر وہ ضد کر رہا ہے ،،ان کا کہنا تھا دعا کریں کہ بهوت جمہوریت کی ٹانگ توڑ کر نہ جائے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔ جس کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے مشاورتی اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے ،،ذرائع کے مطابق حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی جائے گی۔