دھرنا ون میں نوازشریف روتے ہوئے استعفیٰ دینے پرراضی ہوگئے تھے, انھیں میں نے بچایا:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

دھرنا ون میں نوازشریف روتے ہوئے استعفیٰ دینے پرراضی ہوگئے تھے, انھیں میں نے بچایا:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

اسلام آباد زرداری ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دوہزارچودہ میں دھرنے کے دوران نوازشریف نے روتے ہوئے کہا تھا "بہت ہوگیا میں استعفیٰ دے دیتا ہوں"میں نے انہیں اس اقدام سے روکا۔مشترکہ اجلاس بلایا اورحکومت بچائی۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جلد انتخابات نہیں بلکہ قائد ایوان کی تبدیلی چاہتی ہے،اگروزیراعظم کے استعفے کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین خود سڑکوں پرآئے توہم ان سے آگے ہوں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اداروں سے ٹکراؤ چاہتی ہے۔انھوں نے کہا ہم نے سولی پرچڑھ کرجمہوریت بحال کی۔ نوازشریف پربراوقت آیا توخود بھاگ گئے اوران کے لوگ مشرف سے مل گئے۔کوئی ہونہ ہوہم اداروں کے پیچھے کھڑے رہیں گے۔ خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بتائے چار سال میں بے روزگاری،کرپشن کے سوا عوام کو کیا دیا۔حکومت نے ملازمین کا استحصال اورملک کو قرضوں میں ڈبودیا۔

Most Popular